مئی کا مہینہ پاکستانی عوام کے لیے اس بار غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے

مئی کا مہینہ پاکستانی عوام کے لیے اس بار غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے

مئی کا مہینہ پاکستانی عوام کے لیے اس بار غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے، کیونکہ اس میں تعطیلات کی تعداد عام مہینوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، مختلف اندازوں کے مطابق اس مہینے میں کہیں 11 جبکہ کہیں19 تعطیلات کا ذکر سامنے آ رہا ہے، جو عوامی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عیدالاضحیٰ 2026، طویل چھٹیاں، تاریخیں سامنے آ گئیں

یہ مہینہ سرکاری چھٹی سے شروع ہو کر چھٹی ہی پر اختتام پذیر ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے ملازمین، طلبہ اور کاروباری طبقہ سب ہی اس صورتحال کو خاص توجہ دے رہے ہیں، سرکاری تعطیلات، ہفتہ وار تعطیلات اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ چھٹیوں کو یکجا کیا جائے تو ایک طویل تعطیلاتی سلسلہ بننے کی توقع ہے۔

ایسے ادارے جہاں کفایت شعاری مہم کے تحت جمعہ کے روز بھی تعطیل دی جا رہی ہے، وہاں مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر 19چھٹیاں بن سکتی ہیں،تاہم اگر جمعہ کی چھٹی کو شامل نہ کیا جائے تو یہ تعداد تقریباً 11 رہ جاتی ہے،کئی اداروں میں جمعہ کے دن گھر سے کام کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے، جس کے باعث عملی طور پر اس دن کو بھی آرام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ماہ مئی کا آغاز یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدور کی سرکاری تعطیل سے ہوگا، جو محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، اس کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار یعنی دو اور تین مئی کی تعطیلات آ رہی ہیں، جس سے مہینے کے آغاز ہی میں مسلسل تین دن کا وقفہ میسر ہوگا۔

اسی طرح 8، 9 اور 10 مئی کو بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات اکٹھی آ رہی ہیں، جو ایک اور مختصر مگر مفید وقفہ فراہم کریں گی، 15، 16اور 17 مئی کو بھی یہی ترتیب برقرار رہے گی، جبکہ 22، 23 اور24 مئی کو بھی مسلسل تین دن کی تعطیلات میسر ہوں گی، یوں پورے مہینے میں تقریباً ہر ہفتے تین دن کا وقفہ نظر آتا ہے۔

اس مہینے کی سب سے بڑی توجہ عید الاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات پر مرکوز ہے، جس کے آخری عشرے میں آنے کا امکان ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں عید27 سے29 مئی تک ہو سکتی ہے، جبکہ دوسری صورت میں28 سے 30 مئی تک منائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

دونوں صورتوں میں عوام کو کم از کم 3 سے 5دن کی مسلسل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے، جو سفر اور تفریح کے لیے بہترین موقع فراہم کریں گی،اگر حکومت 25 مئی بروز پیر کو بھی اضافی تعطیل دے دیتی ہے تو 23 اور 24 مئی کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ ملا کر ایک طویل ترین وقفہ بن سکتا ہے، جو تقریباً ایک ہفتے پر محیط ہوگا۔

مجموعی طور پر مئی میں 19 دن تک تعطیلات بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جو ایک ریکارڈ بھی ثابت ہو سکتا ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت چار روزہ کام کے نظام اور تعلیمی اداروں میں اضافی تعطیلات نے اس صورتحال کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

تعطیلات جہاں عوام کو ذہنی سکون اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کریں گی، وہیں اس کے معاشی اثرات پر بھی غور ضروری ہے،کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ طویل تعطیلات کے باعث پیداواری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں اور بعض شعبوں میں مالی نقصان کا خدشہ بھی موجود ہے۔

editor

Related Articles