ایشیا کپ : فائنل میں رسائی کی جنگ ، پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

ایشیا کپ : فائنل میں رسائی کی جنگ ، پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کو فائنل کی ریس میں رہنے کیلئے ہر صورت فتح درکار ہے جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوسکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم ابوظبی میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی،  گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا، ٹیم آخری نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا

پاکستان اب تک ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل چکا اور دونوں شکستیں بھارت سے میچز میں ملی ہیں ،ٹیم نے کمزور عمان اور یواے ای  کو زیر کرکے سپر 4 میں جگہ بنائی۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جیت کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں، اس کیلئے تینوں پہلوؤں میں سبقت حاصل کرنی ہوگی۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی مگر سپر 4 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا گئی، اسے بھی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے لازمی فتح درکار ہوگی۔

سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن کافی مستحکم اور ورائٹی سے بھرپور بولنگ اٹیک پاکستانی ٹیم کو مشکلات میں ڈال سکتا ہے، شیخ زید اسٹیڈیم کی پچ سلو اور کنڈیشنز اسپنرز کیلیے موزوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت سے شکست کی وجہ بتا دی

خیال رہے کہ سپر فور مرحلے کی دو ٹاپ ٹیمیں 28 ستمبر کو دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *