تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹرول فلک جاوید کو پولیس نے انتہائی مہارت سے گرفتار کر لیا

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹرول فلک جاوید کو پولیس نے انتہائی مہارت سے گرفتار کر لیا

سینئر صحافی حسن ایوب نے دعوی کیا  ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹرول فَلَک جاوید کو پولیس نے بیرسٹر سلمان اکرم راجا کے ایف ٹین میں واقع فلیٹ سے گرفتار کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹرول اور ایک بھگوڑی فلک جاوید خان کو پولیس نے انتہائی مہارت سے گرفتار کر لیا۔ سینئر صحافی حسن ایوب نےسوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کیا کہ فلک جاوید خان کو سلمان اکرم راجہ کے ایف 10 فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق فَلَک جاوید نے بارہا PECA ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق وہ مسلسل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس سے چھپتی رہی ہیں تاکہ احتساب اور گرفتاری سے بچ سکیں۔

فَلَک جاوید اور اس کی بہن صنم جاوید حکومتی شخصیات اور ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے پراپیگنڈے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ بے سروپا الزامات نہ صرف شہریوں کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں بلکہ ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ سازش بھی ہیں۔

ان کے لگائے گئے تمام الزامات اور پراپیگنڈے کی مکمل پولیس تفتیش ضروری ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں اور قانون کی بالادستی قائم ہو۔ کسی بھی سیاسی وابستگی سے قطع نظر، قانون سب کے لئے برابر ہے اور فَلَک جاوید و سنام جاوید کو بھی اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *