پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دھوکہ دہی ، فراڈ سے بچانے کے لیے موبائل فون صارفین کو خبردار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں موبائل فون صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی آن لائن شناخت، ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کے لیے ہوشیار رہیں ، جعلی فون کالز، مشکوک لنکس اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا نہایت ضروری ہے۔
ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ آن لائن فراڈ یا دھوکہ دہی سے ہمیشہ ہوشیار رہیں، دھوکے باز آپ کو انعامی رقم کا لالچ دے کر کسی لنک پر کلک کرنے کا کہہ کر آپ سے آپ کی مالی معلومات جیسا کہ بینک کی تفصیلات وغیرہ پوچھ کر آپ کے ساتھ فراڈ کر سکتے ہیں
سائبر کرائم کی صورت میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کی ہیلپ لائن 1799 پر رابطہ کریں جبکہ مالی یا موبائل بینکنگ فراڈ کی رپورٹ کیلیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 پر رابطہ کریں۔