نادرا نے شہریوں کو فیس سے متعلق بڑی سہولت فراہم کردی

نادرا  نے شہریوں کو فیس سے متعلق بڑی سہولت فراہم کردی

نادرا نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی ، اب فیس کے سلسلے میں خواری نہیں کرنی ، نادرا نے  بڑی سہولت فراہم کردی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے درخواست منظور ہونے کے بعد اب صارفین پریشانی کے بغیر کئی طریقوں سے فیس ادا کرسکتے ہیں، وہ متعلقہ نادار دفتر میں کیش بھی جمع کراسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ لوگوں کو جاز کیش، ایزی پیسہ یا ای سہولت کے ذریعے بھی باآسانی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، شہری درخواست جمع کراتے وقت نادرا کے عملے سے راست کیو آر کوڈ لیں ،اسے اپنی بینکنگ ایپ پر سکین کریں اور کسی اضافی چارجز کے بغیر آن لائن فیس جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : طلبہ کیلئے خوشخبری! لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا دوبارہ آغاز

یہ تمام آپشنزملک بھر میں دستیاب ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے موبائل سے 1777 پر کال کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ شہری نادارا کی کمپلین پورٹلcomplaints.nadra.govt.pk پر بھی شکایت درج کرواسکتے ہیں جبکہ صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

editor

Related Articles