گھر کا خواب ہوا پورا ، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے ’’میرا گھر میرا آشیانہ‘‘سکیم کا آغاز کردیا۔
اپنا گھر بنانے کا خواب اب پہلے سے بھی زیادہ حقیقت کے قریب ہے ، سٹیٹ بینک کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی اسکیم کے تحت ایسے افراد کو آسان شرائط پر مالی معاونت فراہم کی جائے گی جو پہلی بار اپنا ذاتی گھر بنانا چاہتے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے ہی اس’’میراگھرمیراآشیانہ‘‘سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جس کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے ہوگی۔
سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس قرض کا دورانیہ 20 سال ہوگا البتہ سبسڈی10 سال کے لیے فراہم کی جائے گی اور تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکروفنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔
بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3 فیصد کی شرح سے کریں گے جس کے تحت صارف کو 20 لاکھ تک قرض 5 فیصد اور 35 لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہوگا۔ قرض کی پروسیسنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔