سونے کی قیمت میں فی تولہ ہزاروں روپے کمی ، قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

سونے کی قیمت میں فی تولہ ہزاروں روپے کمی ، قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

ملک میں سونے کے نرخوں کو جیسے ریورس گیئر لگ گیا ، سونے کی  فی تولہ قیمت 3200 روپے تک کم ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 3لاکھ 97 ہزار 800 روپے اوربائیس قیراط فی تولہ سونا 3لاکھ 64 ہزار 375 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ کا فائنل کون کھیلے گا؟پاکستان اور بنگلہ دیش میں فیصلہ کن ٹاکرا آج

اکیس قیراط سونا 3لاکھ 47 ہزار 813 روپےفی تولہ میں فروخت ہورہاہے۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

امریکہ کے فنانشل سروسز دینے والے ادارے گولڈمن ساچی کے مطابق ٹیرف کے علاوہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ مرکزی بینکوں خصوصا چین اور ابھرتی معیشتوں کی جانب سے زیادہ سونا خریدا جانا ہے۔

ماہرین یوکرین پر روسی حملوں کے بعد ماسکو کے اثاثوں کے منجمد ہونے کو بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ گردانتے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پلاٹ خریدیں بغیر کسی فراڈ کے ، وہ بھی صرف ایک کلک سے !نیب کا اہم اقدام

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *