امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس وین ای میئر بدھ کے روز 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ، جو پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان جاری میری ٹائم تعاون میں ایک اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی ناظم الامور سمیت سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم سے چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کی ملاقات، تعلقات بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ

اس دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔

امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے مابین مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا، امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *