ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ، خواجہ آصف

ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور بین الاقوامی سطح پر پوزیشن پہلے سے زیادہ مستحکم ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس  پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ بھارت کے خلاف کامیابی، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے اور پاک-امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت پاکستان کے لیے خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ 2025 کامیابیوں سے بھرا ہوا سال ہے اور ہائبرڈ نظام کے ساتھ شراکت داری مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، یہ ملاقات اوول آفس میں تقریباً ایک گھنٹہ اور بیس منٹ تک جاری رہی۔

اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے، اگرچہ ملاقات کی تفصیلات سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئیں  تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، دفاعی تعاون اور معیشت سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *