محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اورخشک رہے گا،  اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان  ہے، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور مری میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

دوسری جانب سوات کی حسین وادی کالام کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جس کے بعد بالائی سیاحتی مقامات مالم جبہ، مدین، ماندم اور بحرین میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رافیل کیسے گرائے تھے؟ حارث رؤف نے بھارتی شائقین کو بتادیا

ادھر مرکزی شہر مینگورہ اور گردونواح میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار لیکن کچھ مقامات پر بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،  موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *