آئی سی سی میں پیشی: 0-6 اشارے پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے میچ ریفری کو لاجواب کردیا

آئی سی سی میں پیشی: 0-6 اشارے پر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے میچ ریفری کو لاجواب کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں پاکستانی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی شکایت پر پیش ہونا پڑا، جہاں میچ ریفری رچی رچرڈسن نے دونوں کھلاڑیوں کا کیس الگ الگ سنا۔

ذرائع کے مطابق یہ شکایت 21 ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے کیے گئے مخصوص اشاروں پر کی گئی تھی۔ صاحبزادہ فرحان سے ان کی “گن سیلیبریشن” پر سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ خوشی کے اظہار کا ایک عام انداز ہے جو ماضی میں کئی کھلاڑی بھی اپنا چکے ہیں۔

اپنے دفاع میں فرحان نے کہا کہ ایم ایس دھونی اور ویوین رچرڈز جیسے کھلاڑی بھی گن سیلیبریشن کرچکے ہیں، جبکہ پاکستان میں اس طرح کا اظہار مسرت عام روایت ہے۔

دوسری جانب حارث رؤف سے “0-6” کے اشارے پر سوال ہوا تو انہوں نے وضاحت دی کہ چھکے کے لیے 6 اور صفر کے لیے 0 کا اشارہ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی قابل اعتراض پہلو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو ، بھارتی کپتان سوریا کمار کیخلاف کارروائی کا امکان

حارث نے مزید کہا کہ اگر بی سی سی آئی کو اس اشارے پر اعتراض ہے تو انہیں بتانا چاہیے کہ انہوں نے اس کا کیا مطلب لیا، کیونکہ یہ الزام مبہم اور بلاجواز ہے، اس لیے اسے خارج کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے اشاروں کے حوالے سے کوئی واضح وضاحت جمع نہیں کرائی۔ اب آئی سی سی انکوائری کمیٹی دونوں کھلاڑیوں کے بیانات اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *