ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ ہفتے بھی شدید گرمی کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع

ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ ہفتے بھی شدید گرمی کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ ہفتے بھی شدید گرمی کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے،موسم کی صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کی جانب سے کمزور اور مرطوب ہوائیں پنجاب کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہیں، تاہم بالائی فضا میں ہوا کا دباؤ موجود رہنے کے باعث اس کے اثرات محدود رہ سکتے ہیں اور یہ کیفیت آئندہ 36 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ، جنوبی اور مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

31  مئی(آج) کے روز سندھ، جنوبی و مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور پوٹھوہار کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسم کی بدلتی صورتحال، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

اسی طرح یکم جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور شمال مشرقی سندھ کے بعض حصوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق3 جون کے بعد خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔

4 جون کو بھی انہی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ5 جون کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے مختلف حصوں میں بادل برسنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

editor

Related Articles