ایف آئی اے نے ایک اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے  نے ایک  اور سوشل میڈیا انفلوئنسر  کو گرفتار کر لیا

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد ندیم مغل کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اسد ندیم مغل نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے لاہور پہنچے تھے، جہاں امیگریشن کے دوران سسٹم چیکنگ میں ان کا نام ریکارڈ پر آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسد ندیم کو مبینہ طور پر “ڈکی” سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے آن لائن جوا ایپ کو فروغ دینے کے الزام کا بھی سامنا ہے۔

یاد رہے کہ آن لائن جوا کیس میں متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اس بڑے اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آن لائن جوا بازی کے فروغ کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے اور اس کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *