پشاور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جلسہ گاہ میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس، کرینیں اور دیگر سرکاری اداروں کی بھاری مشینری موجود رہی، جو جلسے کے انتظامات میں استعمال کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی تیاریوں کے دوران نہ صرف سرکاری مشینری بلکہ عملے کو بھی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا۔ حکومتی سرپرستی میں انتظامات کے باعث یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا عوامی ٹیکس کے پیسے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے؟
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ماضی میں بھی سیاسی سرگرمیوں کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتی رہی ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور دیگر اداروں کو عوامی خدمت کے بجائے سیاسی جلسوں میں استعمال کرنا غیر مناسب ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کے باعث جلسے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری وسائل اور عملے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔