پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تاریخ رقم ، ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 236 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2976 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 257 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پلاٹ خریدیں بغیر کسی فراڈ کے ، وہ بھی صرف ایک کلک سے !نیب کا اہم اقدام

دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں کمی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 27 پیسے ہو گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *