واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ کیجانب سے صارفین کے لیے اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف

انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی ، اسٹیٹس شیئرنگ کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے۔

اگر آپ بھی واٹس ایپ پر سٹیٹس کو نیا رنگ دینا چاہتے ہیں تو یہ فیچر آپ کے لیے ہی ہے ، واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے سٹیٹس شیئرنگ میں نئے فیچرز کااضافہ کیا ہے ۔

 نئی اپ ڈیٹ میں سٹیٹس لے آؤٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور ویو کاؤنٹ کو بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے، جو انسٹاگرام سٹوریز سے ملتی جلتی خصوصیت رکھتا ہے۔

اسٹیٹس اسکرین کے دائیں طرف دو نئے بٹن بھی شامل کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنے سٹیٹس براہِ راست فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے، یہ فیچر ٹیکسٹ بیسڈ اسٹیٹس کے لیے بھی دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ایک نئے اور منفرد فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نئے شیئرنگ بٹن استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو میٹا کے اکاؤنٹ سینٹر سے لنک کرنا ہوگا، تاہم یہ اقدام مکمل طور پر اختیاری ہے اور صارف جب چاہے اپنا اکاؤنٹ لنک یا ان لنک کر سکتا ہے۔

واٹس ایپ کمپنی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ چاہے صارفین اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ میٹا کے اکاؤنٹ سینٹر سے منسلک کریں یا نہ کریں، ان کے واٹس ایپ کے پیغامات اور کالز ہمیشہ محفوظ رہیں گے اور ان کی پرائیویسی یا سیکیورٹی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور بہت جلد باقی صارفین کو بھی فراہم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنیوالے ہوشیار، اے آئی کے راز بے نقاب!

واٹس ایپ کا یہ قدم ظاہر کرتا ہے کہ ایپ مسلسل جدت کی راہ پر گامزن ہے ، صارفین اب پہلے سے زیادہ آزادی اور سہولت کے ساتھ اپنا سٹیٹس شیئر کر سکیں گے، نیا فیچبس ایپ اپڈیٹ کریں اور سٹیٹس کا نیا انداز خود دیکھیں ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *