فیفا ورلڈکپ : ونالڈو کی پنالٹی سے قبل “بسم اللہ ” کہنے کی ویڈیو وائرل، مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

فیفا ورلڈکپ : ونالڈو کی پنالٹی سے قبل “بسم اللہ ” کہنے کی ویڈیو وائرل، مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان ہونے والے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس بار وجہ ان کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک وائرل ویڈیو بھی ہے جس نے مداحوں کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مختصر ویڈیو کلپ میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پنالٹی کک لینے سے چند لمحے قبل رونالڈو نے دھیمی آواز میں “بسم اللہ” کہا۔

اگرچہ متعدد صارفین اس دعوے کو درست قرار دے رہے ہیں، تاہم اب تک اس بات کی کوئی باضابطہ یا مستند تصدیق سامنے نہیں آئی کہ انہوں نے واقعی یہی الفاظ ادا کیے تھے۔

ویڈیو میں رونالڈو کو پنالٹی لینے سے پہلے خود سے کچھ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے بعض مداحوں نے “بسم اللہ” سے تعبیر کیا،  یہی وجہ ہے کہ یہ کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور لاکھوں افراد اس پر اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس پنالٹی کی اہمیت صرف وائرل ویڈیو تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ رونالڈو کے ورلڈ کپ کی ناک آؤٹ مرحلے میں کیریئر کا پہلا گول بھی ثابت ہوا۔

یہ رواں ٹورنامنٹ میں ان کا تیسرا گول تھا، جس نے نہ صرف پرتگال کو میچ میں واپسی کا موقع فراہم کیا بلکہ ٹیم کی فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا کر 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

پرتگال نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کو شکست دے کر اگلے مرحلے، یعنی راؤنڈ آف 16، کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، اب پرتگالی ٹیم کا مقابلہ روایتی حریف اسپین سے ہوگا، جس کا دنیا بھر کے فٹبال شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

رونالڈو کی فارم اور ان سے جڑی وائرل ویڈیو نے اس اہم ٹاکرے سے قبل شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔

editor

Related Articles