آج پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا یا نہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

آج پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا یا نہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث قوی امکان ہے کہ حکومت عوام کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید ریلیف دے گی

گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث عوام کو پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی توقع تھی تاہم حکومت نے قیمتوں میں کمی کے بجائے انہیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے پر عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹ شعبے کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا۔

اب صورتحال یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید نیچے آ چکی ہیں۔ گزشتہ جمعہ برینٹ کروڈ تقریباً 72.6 ڈالر فی بیرل کے قریب تھا جبکہ آج یہ تقریباً 71.8 سے 72 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے یعنی ایک ہفتے میں مزید معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان خبردار، آج سے بڑا کریک ڈاؤن شروع

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرول کی سرکاری قیمت تقریباً 299.50 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تقریباً 311.47 روپے فی لیٹر برقرار ہے جب حکومت نے پٹرول کی قیمت تقریباً 299.50 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی اس وقت عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل تقریباً 77 ڈالر فی بیرل کے قریب تھا جبکہ اب خام تیل تقریباً 72 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ چکا ہے۔ اس حساب سے عالمی قیمت میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی مزید کمی آ چکی ہے اب اگر حکومت ڈویلپمنٹ لیوی نہیں بڑھاتی تو قومی امکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی

 اگر حکومت عالمی قیمتوں میں حالیہ کمی کا فائدہ صارفین تک منتقل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے تاہم یہ صرف ایک تخمینہ ہے اصل کمی کا انحصار اوگرا کی ورکنگ درآمدی لاگت  ٹیکسوں اور حکومتی مالیاتی پالیسی پر ہوگا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے تاہم حتمی قیمتوں کا انحصار صرف خام تیل پر نہیں بلکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر فریٹ چارجز درآمدی لاگت پٹرولیم لیوی موسمیاتی لیوی اور دیگر ٹیکسوں پر بھی ہوتا ہے۔

تمام نظریں اب وفاقی حکومت اور اوگرا کے اعلان پر مرکوز ہیں جو آج نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس فیصلے سے یہ طے ہوگا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو ملتا ہے یا حکومت ایک بار پھر موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

editor

Related Articles