چیٹ ’جی پی ٹی ‘ نے اہم فیچرمتعارف کروا دیے

چیٹ ’جی پی ٹی ‘ نے اہم فیچرمتعارف کروا دیے

اوپن اے آئی نے پیر سے ویب اور موبائل دونوں پلیٹ فارمز پر اپنے چیٹ جی پی ٹی سروس کے لیے نئے پیرنٹل کنٹرولز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے تاکہ نوجوان صارفین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک نوجوان کے والدین نے کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں الزام تھا کہ چیٹ بوٹ نے خود کو نقصان پہنچانے کے طریقے سکھائے جس کے بعد نوجوان نے خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی، اوپن اے آئی کا ’پرسنلائزیشن پیج‘ متعارف

نئے پیرنٹل کنٹرولز والدین اور نوجوانوں کو اپنے اکاؤنٹس کو لنک کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس کے لیے ایک پارٹی انوی ٹیشن بھیجتی ہے اور کنٹرولز تب ہی فعال ہوتے ہیں جب دوسری پارٹی اس انوی ٹیشن کو قبول کر لیتی ہے۔ یہ کنٹرولز والدین کو حساس مواد سے بچاؤ، چیٹ جی پی ٹی کو پچھلی گفتگو یاد رکھنے سے روکنے اور چیٹس کو اوپن اے آئی کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار دیتے ہیں۔

اوپن اے آئی، جو مائیکروسافٹ کی معاون کمپنی ہے، نے یہ بھی بتایا کہ والدین مخصوص اوقات میں رسائی روکنے کے لیے ‘کواٸیٹ آورز’ سیٹ کر سکیں گے، وائس موڈ اور تصویری تخلیق و ترمیم کو بھی غیر فعال کر سکیں گے۔ تاہم کمپنی نے واضح کیا کہ والدین کو نوجوانوں کی چیٹ ٹرانسکرپٹس تک رسائی نہیں دی جائے گی تاکہ پرائیویسی برقرار رہے۔

ایسے نایاب کیسز میں جہاں نظام یا تربیت یافتہ جائزہ نگار سنگین حفاظتی خطرے کی نشاندہی کریں، والدین کو صرف وہی معلومات فراہم کی جائیں گی جو نوجوان کی حفاظت کے لیے ضروری ہوں۔ کمپنی نے کہا کہ اگر نوجوان اکاؤنٹس کی لنکنگ ختم کرتا ہے تو والدین کو اس کی اطلاع دی جائے گی۔

تقریباً 700 ملین ہفتہ وار فعال صارفین کے ساتھ، اوپن اے آئی ایک عمر کی پیش گوئی کا نظام بھی تیار کر رہا ہے جو خودکار طریقے سے اندازہ لگائے گا کہ صارف 18 سال سے کم عمر ہے تاکہ چیٹ جی پی ٹی خود بخود نوجوانوں کے لیے مناسب سیٹنگز لگا سکے۔

مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی سے تیار کردہ ائیر کموڈور سے متعلق فیک نیوز الرٹ کی حقیقت بے نقاب

یہ حفاظتی اقدامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب دنیا بھر میں اے آئی کمپنیوں کے ممکنہ منفی اثرات کے حوالے سے سخت نگرانی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں، میٹا نے بھی حال ہی میں اپنے اے آئی مصنوعات کے لیے نوجوانوں کی حفاظت کے نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا، جس میں فلرٹی بات چیت اور خود کو نقصان پہنچانے یا خودکشی پر مبنی گفتگو سے بچاؤ شامل ہے، اور بعض اے آئی کرداروں تک رسائی کو عارضی طور پر محدود کیا گیا ہے۔

اے آئی کی حفاظت کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر، اوپن اے آئی کے یہ پیرنٹل کنٹرولز نوجوان صارفین کے لیے محفوظ تجربات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں، جو والدین کی نگرانی اور صارف کی پرائیویسی کے درمیان توازن قائم کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *