پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز

پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز

پنجاب حکومت نے لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں سموگ کی روک تھام کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے،

پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام چیف ٹریفک آفیسرز (CTOs) اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرز (DTOs) کو سخت اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو ہرگز شاہراہوں پر آنے کی اجازت نہ دی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رفتار تیز کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی گاڑیاں اور ان کے مالکان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس مہم کے تحت گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بغیر ترپال کے مٹی یا ریت لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

وقاص نذیر کے مطابق رواں سال سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 240 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے جاری کوششوں کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *