وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کا افتتاح کردیا، انھوں نے مری میں صاف پانی اسکیم لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مری میں کارڈیک سرجری اور بائی پاس شروع کرانے کا بھی اعلان کیا ہے، مریم نواز نے کہا کہ مری میں پہلی صاف پانی اسکیم لائی جائیگی، اربوں روپے سے مری کے تاریخی مال روڈ کی اپ گریڈیشن بھی کی جائیگی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وائلڈ لائف پارکس، بانسرا گلی، پی آئی اے پارک، کرشی پارک اور بائیو ڈائیوسٹی پارک بھی بنائے جائیں گے، انھوں نے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین/ اے آر ٹی جلد چلانے کا اعلان بھی کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں 100 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنایا جائے گا، انھوں نے کوٹلی سیتاں ڈویلپمنٹ اور ٹورازم کے منصوبے لانے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مری سے سامبلی اسپتال نواز شریف کارڈیالوجی سینٹرتک شٹل بسیں چلائیں جائیں گی جبکہ مریم صفدر نے مری میں جلد الیکٹرک بس پراجیکٹ شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

انھوں نے کہا کہ سیاست کبھی کبھی کٹھن اور مشکل عمل لگتا ہے، اصل میں سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے، مری ہمارا گھر ہے اور میں نے بچپن بھی یہی گزارا ہے، مری کی عوام نواز شریف کو چاہنے والی اور نواز شریف مری کی عوام کو چاہنے والے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 1930 کے بعد پہلی مرتبہ سامبلی اسپتال کو بطور وزیراعلیٰ اپ گریڈیشن کےلئے کام شروع کروایا، سامبلی اسپتال ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور مری میں دل کے امراض کےلئے کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔

انھوں نے کہا کہ الحمدللہ آج مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر نے 5 مریض کا کامیاب علاج کیا ہے، صوبائی وزیر ہیلتھ سلمان رفیق خدا کا خوف رکھنے والے انسان ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سڑک پہلے بنائی اور بعد میں اس کا اعلان ہوا، مری میں سڑکیں ہی نہیں بلکہ جگہ جگہ مریم نواز ہیلتھ کلینک موجود ہیں، مری کے عوام کو بڑے بڑے ہسپتال میں جانے کی بجائے بنیادی ہیلتھ یونٹ کو مریم نواز کلینک میں بدل گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹورازم فورس سیاحت کو فروغ دے رہی ہے مستقبل میں لاکھوں لوگ مری کا رخ کریں گے۔ محمد نواز شریف نے پہلے مری میں سڑکیں اور مری ایکسپریس وے بنائی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال پر تیزی سے کام جاری ہے، ساہیوال ڈویژن میں ایک بھی سرکاری کارڈیک اسپتال نہیں تھا، اب کارڈیالوجی سینٹر نے کام شروع کردیا ہے، پورے پنجاب میں تمام امراض کے مریضوں کےلئے اسپتال بن رہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *