اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے تین مرکزی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران شبلی فراز، میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان کے خلاف وارنٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق وزارت داخلہ کو دوبارہ مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، جبکہ ان کے بھانجے حسان نیازی کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، اس مقدمے میں مراد سعید اور حماد اظہر پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔
یہ کارروائی تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 153 کے تحت کی گئی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے وقت ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔