آزاد فیکٹ چیک: فوجی دستوں کی آزادکشمیر آمدسے متعلق ویڈیو جھوٹ پر مبنی اور پرانی ہے

آزاد فیکٹ چیک: فوجی دستوں کی آزادکشمیر آمدسے متعلق ویڈیو جھوٹ پر مبنی اور پرانی ہے

سوشل میڈیا پر آزادکشمیر میں فوجی دستوں کی آمد سے متعلق ویڈیو کی حقیقت آشکار ہوگئی جو سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی۔

آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے ،آزادکشمیر سے متعلق مختلف اکاؤنٹس ان ویڈیوز کو کشمیر میں فوج کی آمد کی فوٹیج کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

حقیقت میں یہ ویڈیو مارچ 2025 میں اسلام آباد میں فلمائی گئی تھی اور اس میں مری میں تعینات مختلف یونٹس کی گردش کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا کہ کہ وفاقی حکومت اور ایکشن کمیٹی کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد فریقین کے مابین معاہدہ پر اتفاق رائے ہو چکا ہے اور سوشل میڈیا پر ان ویڈیو ز کے ذریعے پروپیگنڈاکرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ اشتعال پھیلایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *