علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفی گورنر خیبر پختونخواہ کو ارسال کر دیا

علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفی گورنر خیبر پختونخواہ کو ارسال کر دیا

علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفی گورنر خیبر پختونخواہ کو ارسال کر دیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات کی تعمیل میں دیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر ڈالا اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہنمائی اور کابینہ کی حمایت سے مختلف چیلنجز پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ترقیاتی اور قوم سازی کے بڑے منصوبے شروع کیے گئے اور عوام کی خدمت خلوصِ نیت کے ساتھ کی گئی۔ ان کے مطابق ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کیے گئے۔

علی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا: “پاکستان زندہ باد — تحریک انصاف پائندہ باد”۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے، سرپرائز ہوسکتا ہے، ندیم افضل چن کا دعویٰ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *