پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد کرپشن ، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی کا تاریخی معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد کرپشن ، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی کا تاریخی معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثوں کی واپسی سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

سرکاری ٹی وی ’پی ٹی وی‘ کے مطابق جمعرات کو دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ جدہ میں مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا کے لیے اثاثہ جات کی بازیابی کے بین الاداراتی نیٹ ورک (ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے دوران طے پایا۔

ایم او یو پر سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے ادارے “نزاهة” کے صدر معالی مازن بن ابراہیم الکحموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق دونوں ممالک بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے، مجرمانہ اثاثوں کی نشاندہی اور واپسی میں باہمی تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعلقات کے ثمرات، روزگار سے متعلق پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان

اس کے ساتھ ساتھ باہمی قانونی معاونت اور تکنیکی معاونت کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے تاکہ سفارتی ذرائع سے درخواستوں کی مؤثر تیاری اور عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *