نادرا نے شناختی کارڈ اور اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

نادرا نے شناختی کارڈ اور اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

نادرا نے اکتوبر 2025 کے لیے شناختی کارڈ (CNIC) اور اسمارٹ آئی ڈی کارڈ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نارمل شناختی کارڈ کی فیس 400 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ وقت 15 دن ہے، ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 1150 روپے رکھی گئی ہے جس کا پراسیسنگ وقت 12 دن ہوگا، جبکہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ کی فیس 2150 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ وقت 6 دن ہے۔

اسی طرح، اسمارٹ شناختی کارڈ (Smart NIC) کے لیے نارمل کارڈ کی فیس 750 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ وقت 31 دن ہوگا۔ ارجنٹ کارڈ کی فیس 1500 روپے جبکہ پراسیسنگ وقت 15 دن رکھا گیا ہے، اور ایگزیکٹو کارڈ کی فیس 2500 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا پراسیسنگ وقت 9 دن ہے۔

نادرا کے مطابق، نئی فیسوں کا مقصد شہریوں کو زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت اور ترجیح کے مطابق پراسیسنگ اسپیڈ اور فیس کا انتخاب کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

مزید برآں، جن شہریوں کو فوری طور پر شناختی کارڈ درکار ہو، ان کے لیے ایگزیکٹو آپشن تیز ترین سروس فراہم کرتا ہے جس سے انتظار کا دورانیہ صرف چند دنوں تک محدود ہو جاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *