بھارتی بیانات بتاتے ہیں وہ دوبارہ ایڈونچر کریں گے، خواجہ آصف

بھارتی بیانات بتاتے ہیں وہ دوبارہ ایڈونچر کریں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات اس بات کی شہادت ہیں کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کریں گے اور ایسی صورت میں بھارت کو پہلے سے زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے جو ذلت اٹھائی ہے وہ اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنے کے لیے اقدام کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جو خوش فہمی یا غلط فہمی تھی، وہ نکال دی گئی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے اور ایسی فضا میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا، جو ہماری خواہش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع ے مزید کہا کہ پاکستان کے اُن علاقوں کے مکین جہاں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں، انہیں اس کا علم ہوتا ہے؛ اگر محلے میں کوئی باہر سے آئے تو تیسرے دن تک مجھے اس کا پتہ چل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان علاقوں کے لوگ خاموش رہیں گے تو یہ نیم رضا مندی ثابت ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن شہریوں کا نقصان ہونے نہیں دیا جائے گا۔

Related Articles