تحریک انصاف نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی

تحریک انصاف  نے جے یو آئی سے حمایت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے باضابطہ طور پر حمایت کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد جے یو آئی کے صوبائی مرکز پہنچا، جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

وفد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے وفد کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی وفد نے وزیراعلیٰ کے امیدوار سہیل آفریدی کی حمایت کے لیے جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جماعتوں نے سیاسی استحکام کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کو بڑا سیاسی جھٹکا، الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

بعد ازاں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے میں جمہوری عمل کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگا۔

دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اقدام ممکنہ طور پر صوبائی اقتدار کے حصول کے لیے نئی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس سے خیبرپختونخوا کی سیاست میں نئی صف بندیوں کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *