پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

رپورٹس کے مطابق لیہ، کروڑ لعل عیسن اور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد گھبراہٹ کے عالم میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زلزلہ اچانک آیا اور چند سیکنڈز تک زمین لرزتی رہی۔ جھٹکوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی مقامات پر لوگ دعائیں مانگتے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت اور گہرائی سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوبی پنجاب کے قریب کسی مقام پر ہوسکتا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کےلیئے نئے قواعدو ضوابط کی منظوری دیدی

Related Articles