مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپریشن ہو رہا ہو تو کوئی صوبہ یا فرد اسے روک نہیں سکتا بانی پی ٹی آئی کے بیانات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور جب تک ان کا قلع قمع نہیں ہوگا، یہ جنگ جاری رہے گی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی صوبے یا وزیراعلیٰ کو کسی ملک سے براہ راست بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کی صورتحال سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں اور علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی توقعات پوری نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا اپوزیشن جماعتیں بھی متحرک ہو گئی ہیں اور 8 سے 10 نمبرچل رہا ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ ملنے کو تیار ہیں۔
اگر صوبے میں پوری اپوزیشن ساتھ آئے تو صورتحال بن سکتی ہے رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست نہیں بلکہ ہیجان پیدا کر رہے ہیں اور ان کے رویے تشدد اور غیر جمہوری ہیں ملک میں آئینی اور جمہوری حکومت موجود ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کر سکتی ہے۔