مذہبی جماعت کے دفتر سے برآمد ہونے سامان کی تفصیلات پولیس اور دیگر اداروں نے جاری کردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس، این سی سی آئی اے، ایف آئی اے کی جانب سے ٹی ایل پی کے دفتر سے سونے کے زیورات، کرنسی ودیگر سامان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، دفتر سے ملکی، غیرملکی کرنس برآمد کی گئی جس میں بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔
ٹی ایل پی دفتر سے تقریباً 11 کروڑ 42 لاکھ ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی جس میں بھارتی روپیہ، ڈالر، یورو، پاؤنڈ ریال ودیگر شامل ہیں، بھارتی 50 ہزار روپیہ، تقریباً 72 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔