پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟، انڈسٹری نے متوقع قیمتیں بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟، انڈسٹری نے متوقع قیمتیں بتادی

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے، قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں میں گراوٹ اور ایکس ریفائنری قیمتوں میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

16 اکتوبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس کا فائدہ براہ راست عوام کو ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟ تفصیلات سامنے آگئی

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے کی کمی متوقع ہے۔ مٹی کا تیل 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوگرا کو ورکنگ ارسال، سمری تیار

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر انڈسٹری کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم یہ ورکنگ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر تیار کی گئی ہے۔

اوگرا 15 اکتوبر کو حتمی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ریلیف لیوی ٹیکسز سے مشروط

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی یا دیگر ٹیکسز میں اضافہ کیا تو قیمتوں میں متوقع کمی محدود یا مکمل طور پر ختم بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے عوامی ریلیف کا دارومدار حکومتی ٹیکس پالیسی پر بھی ہوگا۔

ایکس ریفائنری قیمتوں میں نمایاں کمی

1 اکتوبر سے اب تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3.76 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 162.96 روپے سے کم ہوکر 158.86 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 0.6 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور نئی قیمت 174.28 سے کم ہوکر 173.31 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.8 فیصد کمی ہوئی ہے، جو 156.61 روپے سے کم ہو کر 153.86 روپے پر آ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 143.70 روپے سے کم ہو کر 142.06 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، یعنی 1.1 فیصد کمی آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ

قیمتوں میں کمی کی ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 76.51 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 73.71 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ پیٹرول پر فی بیرل 2.80 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیٹرول پر پریمیم 35 سینٹ کم ہوا۔ فی لیٹر عالمی قیمت میں 2 سینٹ کی کمی ہوئی۔

ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 65 پیسے فی لیٹر، کسٹم ڈیوٹی میں 32 پیسے اور سمندری ڈیوٹی میں 51 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں مجموعی طور پر 6 روپے 19 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی بیرل 74 سینٹ اور ریفائنری قیمت میں 37 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

حتمی اعلان 15 یا 16 اکتوبر کو متوقع

اوگرا کی جانب سے سمری ارسال کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب سے کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا تو یہ عوام کے لیے خاص طور پر موجودہ مہنگائی کے تناظر میں ایک بڑا ریلیف ثابت ہو سکتا ہے‘۔

عوامی حلقوں کی توقعات

عوامی حلقوں نے اس ممکنہ کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات کے مطابق اکثر قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ حکومت شفاف طریقے سے قیمتوں میں کمی کرے اور تمام متعلقہ شعبے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Related Articles