انوکھی قانون سازی،غیر ملکی خاتون سے شادی سے قبل حکومت سے اجازت لینا ہوگی

انوکھی قانون سازی،غیر ملکی خاتون سے شادی سے قبل حکومت سے اجازت لینا ہوگی

خیبر پختونخوا حکومت نے انوکھی قانون سازی کرتے ہوے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہریوں سے شادی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پیشگی اجازت کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی منظوری کے بعد سول سرونٹس رولز میں ترمیم کر دی گئی ہے، جبکہ محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق، کسی بھی سرکاری ملازم کی جانب سے غیر ملکی شہری سے شادی کرنے سے قبل باقاعدہ اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس اقدام کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور پوپ لیو میں لفظی جنگ کےدوران پوپ کا مسجد کا دورہ ،جوتے اتار دیے،ایک نئی بحث شروع

نئے قواعد کے تحت غیر ملکی سے شادی کے خواہشمند ملازمین کو باقاعدہ درخواست دینا ہوگی، جس کے ساتھ کریکٹر کلیئرنس اور حلف نامہ جمع کرانا لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ غیر ملکی شریکِ حیات کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ضروری قرار دی گئی ہے، جبکہ اس عمل میں سفارتی تعلقات اور سیکیورٹی معاملات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے سے غیر ملکی شہریوں سے شادی کرنے والے سرکاری ملازمین کے کیسز کا بھی ازسرِ نو جائزہ لیا جائے گا، تاہم حکومت کو ان قواعد میں نرمی کا اختیار حاصل ہوگا۔ یہ نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *