اسپائیڈر مین کی نئی فلم سے پہلے ہالی ووڈ اسٹارز کا پاکستانیوں کے لیے بڑا پیغام

اسپائیڈر مین کی نئی فلم سے پہلے ہالی ووڈ اسٹارز کا پاکستانیوں کے لیے بڑا پیغام

ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’اسپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے‘‘ کی پاکستان میں ریلیز سے قبل اداکار ٹام ہالینڈ اور جون برنتھل نے پاکستانی مداحوں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی محبت اور مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں ٹام ہالینڈ نے کہا کہ پاکستانی شائقین نے گزشتہ برسوں کے دوران اسپائیڈر مین فلموں سے جس محبت اور جوش کا اظہار کیا، اس نے اس فرنچائز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :غربت سے شہرت تک،دوسانجھ نے کامیابی کا راز بتا دیا

انہوں نے خاص طور پر ’’اسپائیڈر مین ،نو وے ہوم‘‘ کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مداحوں کی بھرپور حمایت اس فلم کی عالمی کامیابی کا بھی ایک اہم حصہ رہی۔

دوسری جانب جون برنتھل نے بھی پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ’’اسپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے‘‘ کو بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ سپورٹ کریں گے، تاکہ یہ فلم بھی اپنے پیش رو کی طرح کامیابی حاصل کر سکے۔

اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم ’’اسپائیڈر مین، برانڈ نیو ڈے‘‘ پاکستان بھر کے سینما گھروں میں 31 جولائی کو ریلیز ہوگی، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles