برطانیہ کے لیے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز کی بحالی — لندن میں شاندار تقریب کا انعقاد

برطانیہ کے لیے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز کی بحالی — لندن میں شاندار تقریب کا انعقاد

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشنز کی بحالی کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) کے سینئر حکام، پی آئی اے یوکے کے اسٹیشن منیجر اور عملہ، ممتاز برطانوی پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندگان، نامور شخصیات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشنز کی بحالی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی، سیاحتی اور سماجی روابط کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروازیں نہ صرف مسافروں کو جوڑیں گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان نئے معاشی مواقع اور تعلقات کو بھی مضبوط بنائیں گی۔

ہائی کمشنر نے وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی قیادت اور وژن نے پی آئی اے کی ساکھ بحال کرنے اور برطانیہ میں آپریشنز کی واپسی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، وزارتِ ہوابازی، اور پی آئی اے کی قیادت و عملے کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

ڈاکٹر فیصل نے برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور حکومتِ برطانیہ کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے تکنیکی معاونت اور بھرپور تعاون فراہم کیا۔

قبل ازیں، پی آئی اے کی اسٹیشن منیجر محترمہ نادیہ نے بتایا کہ پی آئی اے 25 اکتوبر 2025 سے اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان ہفتہ وار دو براہِ راست پروازوں کا آغاز کرے گی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *