تحریک انصاف سے کون کون فارغ ہونے جا رہا ہے؟ خرم روکھڑی کا بڑا انکشاف سامنےآ گیا  

تحریک انصاف سے کون کون فارغ ہونے جا رہا ہے؟ خرم روکھڑی کا بڑا انکشاف سامنےآ گیا  

سینئر تجزیہ کار خرم روکھڑی نے دعوٰی کیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف سے بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم آؤٹ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار خرم روکھڑی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک ِ انصاف سے کچھ بڑے نام آؤٹ ہو چکے ہیں جن میں بیرسٹر گوہر ، شیخ وقاص اکرم شامل ہیں۔ انہو ں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف سے فارغ ہونیوالے بڑے نام شامل ہیں جن میں سرکردہ بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم شامل ہیں اور آنیوالے دنوں میں مزید بڑے نام سامنے آ نے والے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زبان سے خود اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا سیاسی کیریئر دو سال پہلے شروع کیا ہے اور اس حوالے سے خرم روکھڑی نے کہا کہ جو شخص الیکشن لڑنے سے ڈیڑھ مہینہ پہلے اس پارٹی میں شامل ہوتا ہے کیا وہ شخص پارٹی کو چلائے گا۔

خرم روکھڑی نے انکشاف کیا کہ آنیوالے کچھ دنوں میں بہت سے نام اپنی نئی شناخت بنانے والے ہیں اور آنیوالے دنوں میں بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *