وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا آئی سی سی کے “متعصب اور قبل از وقت تبصرے” پر دوٹوک ردعمل

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا آئی سی سی کے “متعصب اور قبل از وقت تبصرے” پر دوٹوک ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آئی سی سی کے “بنیاد سے عاری الزامات” کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان، سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے اور انہوں نے آئی سی سی کے بیان کو “غیر مصدقہ اور یک طرفہ” قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقئ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آئی سی سی کے “متعصبانہ اور قبل از وقت تبصرے” پر دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے، اور انہوں نے آئی سی سی کے بیان کو “غیر مصدقہ اور یک طرفہ” قرار دیا ہے۔

ایکس پر اپنے پیغا م میں وفاقئ وزیر اطلاعات نے آئی سی سی کے یکطرفہ بیان پر پاکستان کا موقفواضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے “افغان کرکٹرز کی ہلاکت” کے دعوے کی کوئی آزادانہ تصدیق پیش نہیں کی۔

پاکستان نے آئی سی سی سے فوری تصحیح کا مطالبہ کیا ہے اوروزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے حالیہ اقدامات پاکستان کرکٹ کے خلاف “متعصب رویے” کا حصہ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ جے شاہ اور افغان کرکٹ بورڈ نے بغیر شواہد آئی سی سی کے بیان کی بازگشت دہرائی ہے اس حوالے سے پاکستان کا کہنا ہے کہ کھیل میں سیاست شامل نہیں ہونی چاہیے، آئی سی سی غیر جانبداری برقرار رکھے۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی کو غیر مصدقہ بیانیے پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے اورآئی سی سی کی قیادت کو عالمی معیار کی غیر جانب داری کو بحال کرنا چاہئیے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *