وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر اعتراض عائد

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر اعتراض عائد

وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر پیر کے روز اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے ، رجسٹرار آفس نے کیس اعتراضات کے ساتھ پیر کو مقرر کردیا ۔

دوسری جانب رجسٹرار آفس کااعتراض ہے کہ پہلے فیصلہ ہوچکا پھر کیوں درخواست دائر کی گئی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وکیل علی بخاری کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد صوبے میں نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 8 وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں 90 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے تھے۔ حلف برداری کے بعد اب کابینہ کے پہلے مرحلے میں 8 وزرا کو شامل کیا جا رہا ہے، جن کے نوٹیفکیشن آج یا کل جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں توسیع کا اعلان بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات اور ان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں جن شخصیات کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے، ان میں ارشد ایوب، مینا خان آفریدی، عدنان قادری، فضل شکور، فخر جہان، شکیل خان، آفتاب عالم اور فیصل ترکئی شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس پیرکے روز طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

سہیل آفریدی نے پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا تجربہ حاصل کیا جب وہ فروری 2024 میں حلقہ PK-70 Khyber-II (خیبر ڈسٹرکٹ) سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئےتھے۔
اس کے بعد انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا اور انہوں نے بطور خاص معاون (Special Assistant) برائے مواصلات و کامرس (Communications & Works) خدمات انجام دیں۔
بعد میں کابینہ کی توسیع کے دوران انہیں صوبائی وزیر بھی مقرر کیا گیا، جہاں وہ اعلیٰ تعلیم (Higher Education) کے محکمے کی ذمہ داری سنبھالے۔

13 اکتوبر 2025 کو صوبائی اسمبلی میں ووٹ 90 حاصل کر کے انہیں 30ویں وزیراعلیِٰ خیبر پختونخوا منتخب کیا گیا۔ 15 اکتوبر 2025 کو انہوں نے حلف اٹھایا اور وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *