چمن اسپین بولدک بارڈر تجارت کے لیے کھل گیا، طورخم بھی جلد کھلنے کاامکان

چمن اسپین بولدک بارڈر تجارت کے لیے کھل گیا، طورخم بھی جلد کھلنے کاامکان

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے بعد سرحدی گزرگاہوں پر معمولات بحال ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چمن اسپین بولدک بارڈر کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم پیدل آمدورفت پر پابندی فی الحال برقرار رکھی گئی ہے۔

سرحد کے دونوں جانب کسٹم اور کلیئرنس حکام اپنی ڈیوٹیاں سنبھال چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز صرف خالی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

افغان ڈرائیورزکیلئے پاسپورٹ اور ویزا کی شرط لازمی قرار دی گئی جبکہ پاکستانی حکام کے مطابق سرحد پرسیکورٹی اور جانچ کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل

اسی طرح طورخم بارڈر جو کہ گزشتہ 9 روز سے بند تھا آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں کھولے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے سرحد کھولنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے اور اگر کوئی نیا تنازع پیدا نہ ہوا تو تجارتی آمدورفت جلد بحال کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آج دوپہر این ایل سی حکام نے طورخم ٹرمینل پر کارگو اسکینر نصب کر دیا ہے اور کسٹم سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ بارڈر کھلنے کے بعد کارروائیاں بحال کی جا سکیں۔

پاکستانی اور افغان دونوں جانب کے کسٹم حکام نے تصدیق کی ہے کہ تجارتی گزرگاہ کی بحالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں واضح رہے کہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد طورخم سرحد کو بند کر دیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *