قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اےنے اپنی بین الاقوامی پروازوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی نجی ایئرلائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کا نیا معاہدہ طے کرلیا ہے۔
یہ شراکت داری 31 اکتوبر سے نافذ ہوگی اور اسے پی آئی اے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ صرف مسافروں ہی نہیں بلکہ کارگو سروسز پر بھی لاگو ہوگا۔
اس کے تحت پی آئی اے کے صارفین اتحاد ایئرویز کے نیٹ ورک پر فریکوئنٹ فلائر پروگرام کے فوائد سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔