سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

ملک میں دو دن نیچے آنے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار ہے۔

معاشی غیر یقینی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، رواں ہفتے کے آغاز سے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے، جس نے مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 444900 روپے جبکہ 10گرام سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 381430 روپے رہی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت  5261 روپے پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سونا سستا ہو گیا، قیمت میں ایک روز میں تاریخی کمی ریکارڈ

گزشتہ روز24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 44 ہزار 900   روپے پر آگیا۔

یاد رہے کہ  18 اکتوبر کو بھی پاکستان میں فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے، تاہم بین الاقوامی حالات، ڈالر ریٹ اور طلب و رسد کے اتار چڑھاؤ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے، بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *