ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر ، حکومت کا بڑا اقدام

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر ،  حکومت کا بڑا اقدام

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ حکومتِ پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی تیاری اور فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نیا کنٹریکٹ جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد لائسنس کارڈز کے اجراء کے عمل میں تیزی اور شفافیت لانا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے۔

ٹریفک حکام کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کارڈز جاری کیے جاتے ہیں۔ موجودہ کارڈز کی تیاری کا معاہدہ یکم نومبر کو ختم ہو جائے گا، جس کے بعد نیا کنٹریکٹ ایک نجی کمپنی کو دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے دو کمپنیوں نے ٹینڈر میں حصہ لیا تھا، تاہم کم ریٹ کی پیشکش پر نجی کمپنی کو تین سالہ کنٹریکٹ دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئی کمپنی کے پاس روزانہ 30 ہزار سے زائد لائسنس کارڈز تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس سے کارڈز کی ترسیل میں تیزی آئے گی اور معیار میں نمایاں بہتری دیکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اب ڈرائیونگ لائسنس کا اندراج آپ کی دہلیز پر، تفصیلات سامنے آگئیں

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس معاہدے سے لائسنس کارڈز کے اجرا کا عمل زیادہ مؤثر، منظم اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہوگا۔ اس سے نہ صرف شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ جعلی لائسنسوں کے امکانات میں بھی کمی آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب شہری خدمات میں بہتری اور شفافیت لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کے نئے نظام کا آغاز اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کو لائسنس کے اجراء میں درپیش تاخیر کے مسائل میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *