کسانوں کے خون سے نہایا مودی کا ’شائننگ انڈیا‘ بے نقاب، بی جے پی رہنما نے غریب کسان کو جیپ تلے کچل دیا

کسانوں کے خون سے نہایا مودی کا ’شائننگ انڈیا‘ بے نقاب، بی جے پی رہنما نے غریب کسان کو جیپ تلے کچل دیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے  پی ) کے رہنما مہندرا نگر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر زمین بیچنے سے انکار پر کسان کو جیپ تلے کچل کر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال سےبی جے پی کے اپوزیشن لیڈر کے قافلے پر کوچ بہار میں حملہ ، حملہ عوامی غیض و غضب کی کاروائی قرار

‎ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش  میں بی جی پی رہنما مہندرا نگر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر  کسان رام سواروپ کو زمین بیچنے سے انکار پر جیپ سے کچل کر قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آر ایس ایس کے نظریے پر چلنےوالی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ

‎ بھارتی جریدے انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مہندرا نگر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر رام سواروپ  کو ڈنڈوں سے مارا، خواتین پر بدترین تشدد کیا اور گولیاں بھی چلائیں، اسلحہ کے زور پر زخمی کسان کو اسپتال لے جانے کی اجازت بھی نہیں دی ۔

‎ بھارتی جریدے کے مطابق گنیش پورہ کے  مقامی افراد نے بتایا کہ بی جے پی رہنماؤں نے ڈرا دھمکا کر 25 کسانوں کو زبردستی سستے داموں زمین بیجنے اور گاؤں چھوڑنے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں:ہندوستانی (ریٹائرڈ )میجر جنرل یش مور نے حکمران جماعت بی جے پی کے قوم پرست اور نسل پرستی بیانیئے کی حقیقت عیاں کردی

بھارتی قانون ساز اسمبلی کے رکن رشی اگروال نے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی انتظامیہ کی سرپرستی میں مدھیہ پردیش میں تشدد، لوٹ مار اور عصمت دری کے واقعات بڑھ گئے  مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارت کے کسانوں کو قرض، بھوک اور خودکشیوں  پر مجبور کر دیا ہے، بھارت میں کسانوں کو محروم رکھنے کے لیے حکومتی سطح پر مظالم کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *