ٹیسٹ کرکٹ کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

ٹیسٹ کرکٹ کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

ٹیسٹ کرکٹ کے فارمیٹ میں ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہےاب کھانے کے وقفے سے پہلے چائے کا وقفہ دیا جا ئیگاجو ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔

یہ نیا شیڈول بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آزمایا جائے گابھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی بھارت کے اس علاقے میں سورج جلد طلوع اور غروب ہوتا ہے اسی لیے کھیل کے اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ دن کے تمام 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔

نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا جو معمول سے 30 منٹ پہلے ہے پہلا سیشن 9 سے 11 بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد 11 سے 11:20 تک چائے کا وقفہ ہوگا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کر دی

دوسرا سیشن 11:20 سے 1:20 بجے تک اور کھانے کا وقفہ 1:20 سے 2 بجے تک ہوگا تیسرا سیشن 2 سے 4 بجے تک جاری رہے گا تاکہ میچ سورج غروب ہونے سے پہلے ختم ہو سکے۔

یہ فیصلہ بھارتی اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے جس کا مقصد مقامی موسمی حالات اور روشنی کے اوقات کے مطابق کھیل کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *