بابراعظم نے تاریخ رقم کردی، ٹی 20 کرکٹ کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا

بابراعظم نے تاریخ رقم کردی، ٹی 20 کرکٹ کا بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم نے 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز بنا کر بھارت کے کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 143 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے تھے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ بابراعظم نہ صرف ٹی20 کرکٹ کے آل ٹائم ٹاپ رن اسکورر بن گئے ہیں بلکہ انہوں نے یہ اعزاز کم اننگز میں حاصل کر کے اپنی مستقل مزاجی اور کلاس کا بھی ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا بابراعظم سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان کے اسٹار بلے باز کے کریئر میں اب تک 3 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابر کا اوسط اسٹرائیک ریٹ دونوں ہی دنیا کے صفِ اول کے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

عالمی ریکارڈ کی تازہ فہرست کے مطابق بابر اعظم  4,232 رنز (123 اننگز) بنا کر سر فہرست آ گئے ہیں جبکہ بھارتی بلے باز روہت شرما 4,231 رنز (143 اننگز) کھیل کر دوسرے نمبر ہیں اسی طرح بھارت ہی کے ویرات کوہلی 4,008 رنز (117 اننگز) کھیل کرتیسرے نمبر ہیں۔

شائقین کا پرجوش ردعمل

بابراعظم کے تاریخی کارنامے پر شائقینِ کرکٹ نے خوشی کا اظہار کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہو کر اپنے ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ کنگ بابراعظم اور ورلڈ ریکارڈ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ کرنے لگے۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں متوقع، بابراعظم کی اے کیٹیگری برقرار رہنے پر خدشات

پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، بابراعظم  کی مستقل مزاجی، مہارت اور وقار کا دوسرا نام، پاکستان کا فخر، دنیا کا نمبر ون رن مشین‘ پلیئر ہے۔

سیریز کی صورتحال

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ دوسرا میچ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیتا، جبکہ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج (ہفتہ) کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق اگر بابراعظم اسی فارم میں برقرار رہے تو وہ آنے والے ورلڈ ٹی20 میں بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن کی سب سے بڑی امید ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *