دوسرا ٹی20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست

دوسرا ٹی20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی20 میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 111 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ مہمان ٹیم آخری اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 110 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ فہیم اشرف نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو صرف 23 رنز کے عوض آؤٹ کیا، جبکہ نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 14 رنز دیے۔ نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ اسپنر ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے دوران اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ ایک وکٹ کے نقصان پر ٹیم نے 111 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی تین میچز کی ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ نوجوان بولر سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا، جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی اسکواڈ میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل تھے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *