فیاض الحسن چوہان کا اوریا مقبول جان کو دیا گیا واٹس ایپ آڈیو نوٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

فیاض الحسن چوہان کا اوریا مقبول جان کو دیا گیا واٹس ایپ آڈیو نوٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا ایک واٹس ایپ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے معروف صحافی اوریا مقبول جان کو سخت زبان میں مخاطب کیا ہے۔ یہ آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

وائرل ہونے والے آڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان اوریا مقبول جان سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ ’’ اوریا مقبول جان آپ نے اپنا حال بنا لیا ہے؟ اس نک دا کوکا کی تحریک میں آپ جو دونوں ہاتھ اوپر اٹھا کے اور ایک ٹانگ اٹھا کے ناچنے لگے ہوئے ہیں نا، آپ کو یہ نہیں پتا کہ آپ نے دونوں ٹانگیں آپ کی اٹھ چکی ہیں، آپ فارغ ہو گئے ہیں۔ شرم آنی چاہیے آپ کو۔‘‘

فیاض الحسن چوہان نے آڈیو پیغام میں اوریا مقبول جان کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’ آپ گلی محلے کے لونڈے تھرڈ کلاس شودے کی طرح اسلامی حرکت نہ کیا کریں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اوریا مقبول جان کے ایمان میں سچائی ہے تو انہیں اس پر بھی رائے دینی چاہیے جو “یہودی” نے ان کے بارے میں کہا تھا۔

آڈیو پیغام میں فیاض الحسن چوہان نے اوریا مقبول جان کو یہودی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یہودی (عمران خان) ہے، وہ اس وقت ایران، اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان کے کردار یا فیلڈ مارشل کے کردار یا وزیراعظم شباز شریف کے کردار پہ تعریف کرے گا؟

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پمز لیکر جانے سے پہلے بشریٰ بی بی سے تحریری طور پر اجازت اور رضا مندی حاصل کی گئی تھی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

Related Articles