پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے ،ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان کے ذریعے امریکہ سے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے ،ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور اس حوالے سے گردش کرنے والے دعوے حقیقت کے منافی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر دینا کہ ایران چند دنوں میں ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، درست نہیں بلکہ گمراہ کن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے ذریعے بات چیت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی میزبانی اور مثبت کردار کے شکر گزار ہیں‘، ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کا پیغام

ایران کے ترجمان نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی ایران کی ذمہ داری ہے اور ایران اس اہم سمندری گزرگاہ کا محافظ ہے، ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاد کے تحت یہ امکان موجود ہے کہ پاکستان کا ایک وفد جلد ایران کا دورہ کرے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

انہوں نےکہا کہ ایران اپنے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا،ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق خطے میں کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے اور ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ جوہری توانائی کا پرامن مقاصد کے لیے استعمال ایران کا بنیادی حق ہے، جسے بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *