رونالڈو کے آخری ورلڈ کپ میچ پر پاکستانی فنکار کا جذباتی ردعمل سامنے آگیا

رونالڈو کے آخری ورلڈ کپ میچ پر پاکستانی فنکار کا جذباتی ردعمل سامنے آگیا

فٹبال کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیے جانے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے آخری فیفا ورلڈ کپ میچ نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مداحوں کو جذباتی کر دیا۔ پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر رونالڈو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنا ’’ہمیشہ کا GOAT‘‘ قرار دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنے شاندار کیریئر میں 5 (بیلون ڈی اور) ایوارڈز، 5 یوئیفا چیمپئنز لیگ  ٹائٹلز جیت چکے ہیں، جبکہ وہ فیفا ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے مرد فٹبالر بھی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کی غیرمعمولی مقبولیت برقرار ہے، جہاں انسٹاگرام، فیس بک، ایکس اور یوٹیوب سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے مجموعی فالوورز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں پابندی کے باوجود،دلجیت دوسانجھ کی ’ستلج‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اگرچہ پاکستان فٹبال کھیلنے والے بڑے ممالک میں شامل نہیں، تاہم یہاں اس کھیل کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ فیفا ورلڈ کپ اور یورپی فٹبال لیگز کو پاکستانی مداح بھرپور دلچسپی سے دیکھتے ہیں، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو ملک کے مقبول ترین غیرملکی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پرتگال کی مہم اختتام پذیر ہونے کے بعد رونالڈو کا یہ آخری ورلڈ کپ میچ بھی ختم ہوگیا، جس پر ان کے پاکستانی مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی معروف شوبز شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فضا علی نے دوسری شادی سے پہلے کیا شرط رکھی

اداکار دانش تیمور، ماورا حسین، یمنیٰ زیدی اور دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغامات شیئر کرتے ہوئے رونالڈو کے شاندار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ متعدد شخصیات نے لکھا کہ ان کے نزدیک کرسٹیانو رونالڈو ہمیشہ فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی (GOAT) رہیں گے۔

editor

Related Articles