فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ،کونسی ٹیمیں شامل؟

فیفا ورلڈ کپ کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ،کونسی ٹیمیں شامل؟

فٹ بال ورلڈکپ کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

دو روز کے آرام کے بعد ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈکپ : رونالڈو کی پنالٹی سے قبل “بسم اللہ ” کہنے کی ویڈیو وائرل، مداحوں میں نئی بحث چھڑ گئی

دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجئم، تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے اور آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مدمقابل آئیں گے۔

یہ تینوں کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا کر 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

editor

Related Articles